• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ میں رابطہ


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کو اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس کی تقرری کے لیے نام دے دیے ہیں، مزید نام نہیں دیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو وفاقی کابینہ میں آئی جی سندھ کی تبدیلی سے متعلق بات چیت کے بارے میں بتایا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے کہا کہ ’ہم جو نام دے چکے انہی میں سے کسی کو آئی جی لگایا جائے، اب کوئی اور نام نہیں دیں گے۔‘

قبل ازیں سندھ کابینہ کے اجلاس میں بھی نئے آئی جی سندھ کی تقرری کا معاملہ زیر بحث آیا۔

اس دوران صوبائی وزراء نے وزیراعظم عمران خان کی یقین دہانی کے باوجود نئے آئی جی کی تقرری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

تازہ ترین