وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو استعمال کرکے پھینک دیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب اتنے سادہ نہیں ہیں کہ کوئی ان کے ساتھ ہاتھ کر جائے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ کو بھائی بمقابلہ بھائی کی حقیقت سمجھ آگئی ہے۔