• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نےنفرت اورتعصب کےبتوں کوپاش پاش کردیا،سعیدالحسن

لاہور(وقائع نگار خصوصی)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امورسیدسعیدالحسن شاہ کی قیادت میں ملک کےمختلف مکاتب فکرکےعلماءاورمشائخ کرام نے کرتارپور راہداری کادورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ حکومت پاکستان اورعوام نے کرتار پورراہداری کھول کے تعصب نفرت اور تنگ نظری کے بتوں کو پاش پاش کر دیاہے۔ مجھے آج انتہائی مسرت ہےکہ تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام اس جگہ پر اکٹھے ہیں۔ جو انسانی تاریخ میں ایک مذہبی رواداری کی ایک علامت بن چکی ہے ۔ یہ اس سنت کا احیاء ہےجوسرورعالم محسن انسانیت حضور نبی کریم ؐنے نجران کے عیسائی وفد کو مسجد نبوی میں عبادت کیلئے جگہ فراہم کرکے قائم کی۔وفد کے شرکاء علماء کرام میں خطیب بادشاہی مسجد مولانہ سید عبدالخبیر آزاد،خطیب جامعیہ مسجد داتادربار مولانہ مفتی رمضان سیالوی، مولانہ مفتی مبشر نظامی،مولانہ قاری عارف سیالوی،مولانہ غلام مصطفی ثاقب، مولانہ عبدالوہاب روپڑی، مولانہ سردار محمد خان لغاری، حافظ کاظم رضا نقوی،علامہ رشید ترابی،مولانہ خان محمد،مولانہ محمد ایوب ثاقب،مولانہ محمد عباس غازی، صاحبزادہ سید عبدالبصیر آزاد،ڈاکٹر فیاض رانجھا، مولانہ شکیل الرحمن ناصر، مولانہ سیف اللہ خالد،مولانہ عبدالستار نیازی،مفتی سید عاشق حسین شاہ،مولانہ نعمان حامد،مولانہ مفتی اسحاق ساقی،مولانہ قاری ظہور احمد، مولانہ حسین آزاد،مولانہ میر آصف اکبر،خواجہ جاوید اسلم صحاف،مفتی عبدالمعید اسد،حافظ محمدعمر،مولانہ عبدالرحمن،مولانہ محمد بلال اور قاری اجمل حسین جمالی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔
تازہ ترین