• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورا سال غیر حاضررہنے والے طلبا کے داخلےبھی بھجوا دیئے گئے

لاہور(خبر نگار ) سرکاری کالجز نے تعلیمی بورڈز کی اور محکمہ کی 75 فیصد حاضریوں پر داخلہ بھجوائے جانے کی شرط کو بلائے طاق رکھتے ہوئے حکام بالا ئےکے زبانی احکامات پر غیر حاضر رہنے والے طلبا کے داخلے بھی بھجوا دیے ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پورا سال غیر حاضر رہنے اور کوئی کلاس بھی نہ لینے والے طلبا کے داخلے بھی بھجوادیے گئے ۔ دوسری جانب غیر حاضر رہنے والے طلبہ کے امتحانی نتائج بھی ناقص رہنے کا خدشہ ہے جس سے اساتذہ کی کارکردگی بھی متاثر ہوگی۔اسحوالےسے مختلف کالجز کی انتظامیہ نے کہاہے کہ انہیں حکام کی جا نب سے کہا گیا ہےکہ طلبہ کےداخلے بھجوانے کےلیے ان پر سیاسی دبائو ہے ،انہیں حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پارٹ ون کے رزلٹ اور کالج کے ہونے والے دسمبر ٹیسٹ کے نتائج کو جواز بنا کر ایسے طلبہ کے داخلے بھی بھجواد ئے جائیں۔ اس حوالےسے ڈائریکٹر کالجز سخاوت ڈوگر سے رابطہ کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے فون بند کر دیا۔
تازہ ترین