• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی: چوتھی جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

پنجاب کے ضلع میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل میں چوتھی جماعت کی طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کانشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس نے بچی سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کی بیٹی کمرے میں سو رہی تھی کہ محلے کا نوجوان گھر میں دیوار پھلانگ کر آیا جس نے اس کی بیٹی کو زبر دستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے بتایا کہ شور مچانے پر مذکورہ نوجوان اسامہ فرار ہو گیا۔

پولیس نے بچی کی والدہ کی درخواست پر ملزم اسامہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ طالبہ کو میڈیکل چیک اپ کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال عیسیٰ خیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین