• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرناٹک پولیس کا اسکول پرنسپل کیخلاف بغاوت کا مقدمہ

کرناٹک کے علاقہ بیدار میں پولیس نے بھارت کے متازعہ شہریت کے قانون پر ڈرامہ کرنے پر مقامی اسکول پرنسپل اور دیگر عملے کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا۔

بیدار پولیس کو سماجی کارکن نیلش راکشیال نے 26 جنوری کو درخواست دی کہ مقامی اسکول میں شہرت کےمتنازعہ قانون پر21جنوری کو طلبا کی جانب سےاسٹیج ڈرامہ تیار کیا گیا ۔

اسٹیج ڈرامے میں بھارتی وزیر اعظم مودی اور قومی رجسٹر کے قانون کو گالی دی گئی ہے، شکایت کندہ کے مطابق انتظامیہ نے مسلمانوں میں یہ خوف پیدا کرنے کی کوشش کی کہ اگر اے اے سی اور این آر سی پر عمل درآمد ہوتا ہے تو انہیں ملک چھوڑنا پڑے گا۔

پولیس نے اسکول پرنسپل اور عملے کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا ہے ،اب تک کوئی گرفتاری نہیں کی گئی ہے۔

تازہ ترین