• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہر فنکاروں نے برف کا قلعہ تیار کرلیا


امریکا میں ماہر فنکاروں نے برف کے ہزاروں بلاکس کی مدد سے قلعہ تیار کرلیا۔

امریکی ریاست وسکونسن کے شہر لیک جینوا میں تقریباََ دس ہزار برف کی سلوں سے تیار کیے گئے قلعہ میں خوبصورت مجسمے، تخت، خم دار راستے، بچوں کے لیے جھولے اور دلکش فوارے شامل ہیں۔

قلعے کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے رنگ برنگی ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں جن سے رات میں اس قلعے کا منظر انتہائی حسین نظر آتا ہے۔

واضح رہے کہ برف کا یہ منفرد قلعہ 31جنوری سے عوام کیلئے کھول دیا جائیگا جبکہ ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے۔

تازہ ترین