• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی


مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

احسن اقبال نارووال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ میں نیب کے ہاتھوں گرفتار ہیں۔

ن لیگی رہنما نے  درخواست میں موقف اپنایا کہ ان پر مالیاتی کرپشن کا کوئی الزام نہیں، نیب کی جانب سے ابھی تک ریفرنس بھی دائر نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کبھی نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار نہیں کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل ہونے کے باعث سیاسی انتقام کے طور پر گرفتار کیا گیا۔

درخواست میں وفاق کو بذریعہ وزارت قانون اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین