اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، جرمن کمپنیاں یہاں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں۔
لاہورمیں جرمنی کے اعزازی قونصلر ڈاکٹر کرسچین پوئٹس کی قیادت میں وفد نے چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جرمنی کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے عوامی رابطہ مہم چلانے کی ضرورت ہے۔