• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا:814 ریوبک کیوب سےکوبی برائنٹ کا پورٹریٹ تیار

امریکا:814 ریوبک کیوب سےکوبی برائنٹ کا پورٹریٹ تیار


یوں تو آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ اس انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بغیر رہ نہیں پاتے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس فنکار کو ہی دیکھ لیں جس نے رنگوں، برش اور کینوس کے بجائے ریوبک کیوب کا استعمال کیا اور نامور باسکٹ بال لیجنڈ کوبی برائنٹ کی یاد میں انکا پورٹریٹ بنا ڈالا۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے Steven Brundage نامی فنکار نے 20 گھنٹوں کی محنت کے بعد 814 ریوبک کیوب کا استعمال کچھ اس انداز میں کیا کہ کوبی برائنٹ کا پورٹریٹ بنا دیا۔

واضح رہے کہ اتوار 26 جنوری کوہیلی حادثے میں لیجنڈ امریکی باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ اور اُن کی 13 سالہ بیٹی سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تازہ ترین