• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے


پنجاب میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے۔

انسداد پولیوپروگرام کے مطابق دونوں پولیوکیسز ڈیرہ غازی خان میں رپورٹ ہوئے ہیں اور گزشتہ ماہ بھی اسی محلے سے 2 پولیوکیسز سامنے آئے تھے۔

انسداد پولیوپروگرام انچارج کا کہنا ہے کہ پولیوکا شکار ہونے والوں میں ایک 4 ماہ اور دوسری 10 ماہ کی بچی ہے، یہ دونوں بچیاں ٹانگوں سے معذور ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ ان بچیوں کے نمونے گزشتہ برس لیے گئے تھے جس کے بعد اب پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ایک بچی کا والد رکشہ ڈرائیوراور دوسری بچی کا والد کسان ہے۔

انچارج پولیو پروگرام کا کہنا ہےکہ پنجاب میں رواں سال سے اب تک پولیوکا شکار بچوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین