• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے نے کیا کھلونا کار سے فاسٹ اینڈ فیوریئس جیسا اسٹنٹ

بچے نے کیا کھلونا کار سے فاسٹ اینڈ فریئس جیسا اسٹنٹ


فلموں میں جو بہترین اسٹنٹ کے مناظر دکھائے جاتے ہیں ان میں زیادہ مقبول ہو جانے والے مناظر کو بچے نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کچھ اس میں کامیاب تو ہو جاتے ہیں لیکن شاید ویسا نہیں کرپاتے جیسا کہ فلم میں دکھایا جاتا ہے۔

غیر ملکی ٹیبلائیڈ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ایک بچے کو ایسا اسٹنٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جو فاسٹ اینڈ فیوریئس جیسے اعلیٰ معیار کے اسٹنٹس کی حامل فلموں میں دکھائے جاتے ہیں۔

بچے نے اپنی مہارت دکھاتے ہوئے کھلونا کار ڈرائیو کی اور اسے پارکنگ کے لیے موجود اتنی چھوٹی جگہ جہاں صرف یہ گاڑی کھڑی ہوسکتی ہے، وہاں ڈرفٹ کرتے ہوئے پارک کردیا۔

جو لوگ ڈرائیونگ جانتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ اگر پارکنگ کے لیے جگہ صرف گاڑی کھڑی کرنے جتنی ہی مہیا ہو تو تب بھی وہاں گاڑی پارک نہیں کی جاسکتی۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ گاڑی کو پارک کرنے کے لیے اسے ریورس کرنے یا پھر بار بار آگے اور پیچھے بھی کرنا پڑتا ہے، تب جاکر گاڑی اس پارکنگ پوزیشن پر آتی ہے۔

یہاں موبائل فون کی مدد سے بنائی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس بچے نے بغیر اضافی جگہ کہ اپنی کھلونا کار کو عمودی طریقے سے پارکنگ کی جگہ پر پہنچا دیا۔

جس طرح اس بچے نے گاڑی کو پارک کیا اسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ نہ صرف اس کے پاس اپنی گاڑی چلانے کی مہارت حاصل ہے بلکہ وہ مستقبل میں ایسے اسٹنٹ بڑے پردے پر بھی کرتا دکھائی دے سکتا ہے۔

تازہ ترین