• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی کے دو وکیل اپنے ہی ادارے کے خلاف پیروی کرنے پر ملازمت سے فارغ

کراچی (اسد ابن حسن) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کی انتظامیہ نے اپنے پینل پر موجود دو وکیلوں کو اپنے ہی خلاف کام کرنے پر ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔ دونوں وکیلوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ ادارے کے لاء ڈپارٹمنٹ کے سربراہ عبدالاحد میمن کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن نمبر HQ/LD/2020/73 کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے دو وکلا پر الزام لگایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں ادارے کے خلاف دو پٹیشن 48047/2019 اور 70885/2019 دو مختلف کمپنیوں نے دائر کیں۔ دوران سماعت ادارے کے علم میں یہ بات آئی کہ دونوں وکیلوں نے ادارے کے مفادات کی پیروی کرنے کی بجائے پٹیشن دائر کرنے والوں کی جانب سے پاور آف اٹارنی عدالت میں جمع کرایا اور ادارے کی بجائے ان کی طرف سے پیش ہوئے جو کہ صریحا غیرقانونی تھا کیونکہ وہ تنخواہ ای او بی آئی سے لے رہے تھے۔ دونوں وکیلوں سے اس بابت وضاحت طلب کی گئی۔ انہوں نے جو جوابات دیئے وہ غیرتسلی بخش تھے۔ لہذا یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان دونوں وکیلوں کو ای او بی آئی پینل سے فارغ کردیا جائے۔ دونوں وکیلوں کو کرمنل کیسز کے ریکارڈز اور دیگر فائلیں ادارے کو فوری واپس کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین