آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ یکم رجب المرجب 1441ھ 26؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مہوش حیات کی PSL کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی خبروں کی تردید

پاکستان کی معروف فلم اسٹار مہوش حیات نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنے ایک وضاحتی ٹوئٹ میں لکھا کہ بدقسمتی سے وہ اس سال پی ایس سال کی افتتاحی تقریب میں  گانا گائیں گی اور نا ہی پرفارم کریں گی۔

انہوں نے سب مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ کرکٹ کے سالانہ تہوار پی ایس ایل سے لطف اندوز ہوں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آفیشل ترانے ’تیار ہیں‘ کی ریلیز کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مہوش حیات 20 فروری کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ’پی ایس ایل‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔

اپنے حالیہ ٹوئٹ میں مہوش نے ان تمام خبروں کی تردید کردی۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید