• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ٹیسٹ، ڈبل روڈ 7روز تک صبح سے شام تک بند رہے گا

اسلام آبا د (خصوصی نامہ نگار) ٹریفک پولیس نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوران سیکیورٹی اور شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا ۔ 5 سے 11فروری تک ڈبل روڈ کو سیکیورٹی کے باعث دونوں اطراف صبح سے اختتام میچ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند رکھا جا ئیگا،راولپنڈی پولیس نے شا ئقین کرکٹ کے لیے پارکنگ کا انتظام بھی کر دیا ہے۔ را ولپنڈی براستہ مری روڈچاندنی چوک سے آنے والی ریڈ ا سٹیکرز گاڑیاں مری روڈسے ڈبل روڈ ٹرن سے سپورٹس کمپلیکس اورآرٹس کونسل میں پارک ہوں گی، اسلام آباد سے آنے والی ریڈ اسٹیکرز گاڑیاں آئی ایٹ فلائی اوور سے پریڈ گراونڈ سے ہوتے ہوئے مری روڈ /فیض آبادسے ون وے روڈاستعما ل کرتے ہوئے ڈبل روڈ ٹرن سے سپورٹس کمپلیکس اورآرٹس کونسل میں پارک ہوں گی۔ راولپنڈی براستہ مری روڈ،چاندنی چوک سے آنے والی گرین اسٹیکرز والی گاڑیاں مری روڈاستعمال کرتے ہوئے کڈنی سنٹرنزد6thروڈ میں پارک ہوں گی۔اسلام آباد سے آنے والی گرین اسٹیکرز کی گاڑیاں آئی ایٹ فلائی اوور سے پریڈ گراونڈ سے ہوتے ہوئے مری روڈ/فیض آبادسے ون وے روڈاستعمال کرتے ہوئے ڈبل روڈ ٹرن سے پولٹری انسٹی ٹیوٹ اوردفترڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز ،راولپنڈی میں پارک ہوں گی،(پارکنگ برائے بلیو اسٹیکر وہیکلز)بلیو اسٹیکرز (میڈیا) کی گاڑیاں آئی ایٹ فلائی اوور سے پریڈ گراونڈ سے ہوتے ہوئے مری ٖروڈ/فیض آبادسے ون وے روڈاستعمال کرتے ہوئے ڈبل روڈ ٹرن سے پولٹری انسٹی ٹیوٹ میں پارک ہوں گی۔اسلام آباد سے آنے والے شائقین کیلئے جنرل کارپارکنگ پریڈگراؤنڈ میں رکھی گئی ہے جہاں سے بذریعہ شٹل سروس ڈبل روڈکرکٹ سٹیڈیم پہنچایا جائے گا،راولپنڈی سے آنے والے شائقین کیلئے جنرل کار پارکنگ کڈنی سینٹرنزد 6th روڈ میں رکھی گئی ہے۔راولپنڈی سےآنے والے تمام موٹر سائیکل کڈنی سینٹر نزد 6th روڈ میں پارک ہوں گے،اسلام آباد سے آنے والے شائقین اپنے موٹر سائیکل پریڈگراؤند میں پارک کریں گے جہاں سے بذریعہ شٹل سروس کرکٹ سٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔
تازہ ترین