• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم کو والد کے پاس آنے دیا جائے، شہباز شریف

شہبازشریف  کا محمد نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان


پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائدِ حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف نے مطالبہ کیا ہے کہ مریم نواز کو انسانی ہمدردی پر نواز شریف کے پاس لندن آنے کی اجازت دی جائے۔

محمد شہباز شریف نے محمد نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا کہ نواز شریف کی صحت بدستور تشویشناک اور غیر مستحکم ہے، ان کے علاج کے لیے ضروری عمل میں دو مرتبہ تبدیلی کرنا پڑی کیونکہ ان کی صاحبزادی مریم کو پاکستان سے آنے کی اجازت نہیں دی گئی جو ایسے وقت میں اپنے والد کے پاس ہونا چاہتی ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت کی صورتحال نازک ہے، شریک حیات کھو دینے کے شدید غم نے ان کی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے، اپنی زندگی کے اس مشکل ترین وقت میں مریم نواز ان کے لیے ڈھارس بنیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ انتہائی افسوسناک ہے کہ انہیں اپنے والد کی دیکھ بھال کے لیے آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، مریم کے نواز شریف کے پاس نہ ہونے کی بناء پر ماہر امراض قلب کو دو بار ’کارڈیک کیتھیٹرائزیشن‘ کا طے شدہ عمل تبدیل کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ جتنا وقت گزر رہا ہے اتنا ہی طبی عمل کے لیے گنجائش کم ہو رہی ہے، میاں صاحب کی صحت کی تشویشناک حالت کے پیش نظر مریم نواز کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے والد کے پاس آنے کی اجازت دی جائے۔

تازہ ترین