• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات


کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر بھر پور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

شہر شہر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تقریبات منعقد کی جارہی ہیں اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

بلوچستان میں یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے مرکزی تقریب کوئٹہ کے بوائے اسکاوٹس ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی، جس میں گورنر بلوچستان امان اللّٰہ یاسین زئی اور وزیراعلیٰ جام کمال خان نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور دیگر حکومتی شخصیات، سیاسی و سماجی رہنما کے ساتھ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما اور صوبے میں مقیم کشمیری بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، وہاں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ٹیبلوز بھی پیش کیے۔

شرکاء میں سے بہت سے کشمیری قومی لباس زیب تن کیے ہوئے بھی نظر آئے۔

تقریب سے خطاب میں گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔

اس سے قبل کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کوئٹہ کے مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں۔

ڈی سی آفس سے نکالی گئی ریلی میں ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے افراد کے ساتھ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔

شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے۔

کوئٹہ کے علاوہ زیارت، کوہلو، گوادر، ہرنائی سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں بھی یومِ کشمیر کی مناسبت سے تقریبات اور پروگرام منعقد ہوئے، جن میں کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔

تازہ ترین