آپ آف لائن ہیں
جمعہ16؍ شعبان المعظم1441ھ 10؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

درجنوں کبوتر ایک اشارے پر اڑنے لگے

کبوتروں کا غول ایک اشارے پر اڑنے لگے


ویسے تو پروندوں سے مانوس ہونے والے افراد انہیں اپنے لیے ایک پالتو جانور بنا ہی لیتے ہیں، لیکن لندن میں ایک شخص کے اشارے پر درجنوں کبوتر ایک جانب سے دوسری جانب اڑنے لگے۔

لندن کی سڑکوں پر وہیل چیئر پر بیٹھے ایک شخص نے اپنے ہاتھ کے اشارے سے تمام کبوتروں کو اپنی جانب بلا لیا۔

یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود لوگ بھی حیران رہ گئے، جبکہ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی اس شخص نے پرندوں کو اپنی جانب آنے کا اشارہ کیا تو پرندوں کا پورا غول اس جانب اڑ پڑا۔

تمام کبوتر اڑتے ہوئے تھوڑا آگے چلے گئے لیکن جیسے ہی یہ دوبارہ آگے بڑھا اور بس اسٹاپ تک پہنچا تو یہ پرندے ایک مرتبہ پھر اس کے پیچھے آگئے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید