• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، دو افراد ہلاک

اٹلی میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، دو افراد ہلاک


اٹلی کے شہر میلان کے قریب مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی، حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔ حادثے کا شکار ٹرین شمالی اٹلی کے شہر میلان سے سلرنو جارہی تھی۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ ایک چھوٹے سے شہر لوڈی کے قریب پیش آیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹرین کا انجن بند ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا، حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق ٹرین میلان کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور علاقے سلرنو اور لوڈی کے قریب پٹری سے اتری، ہلاک ہونے والے دونوں افراد ریلوے ملازم ہیں۔

ایک مسافر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ٹرین بہت تیزی سے جارہی تھی کہ اچانک ایک زور دھماکے جیسی آواز آئی جس پر میں سمجھا کہ اب میں بچ نہیں پاؤں گا، جس کے بعد ٹرین رک گئی۔

تازہ ترین