• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے جعلی ڈگریاں،حکم امتناع دینے والی عدالتوں کی تفصیل طلب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )عدالت عظمیٰ نے پی آئی اے ملازمین کی ترقیوں کے خلاف دائر کی گئی ایک درخواست کی سماعت کے دوران پی آئی اے انتظامیہ سے حکم امتناع لے کر مبینہ جعلی ڈگریوں پر مراعات اینٹھنے والے پی آئی اے ملازمین کی لسٹ اور انہیں حکم امتناع جاری کرنے والی عدالتوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دئیے کہ ایچ ای سی نے ٹائم بارڈ کی بنیاد پر کیسے ڈگریاں درست قرار دے دیں،ہمیں پی آئی اے کے 146 ملازمین کی جعلی ڈگریوں کی لسٹ دی گئی تھی،پی آئی اے انتظامیہ کا ترقیاں لینے والے ملازمین سے متعلق کیا موقف ہے ، انہوں نے ریمارکس دیے کہ قانون یہ کہتا ہے کہ اگر کسی کی ڈگری جعلی ہو تو وہ سرکاری ملازمت کا اہل نہیں ہوتا ،اگر کسی کی میٹرک کی ڈگری جعلی ہو تو اگلی تمام ڈگریاں بھی جعلی تصور کی جاتی ہیں۔

تازہ ترین