شامی وزیرِ اطلاعات حمزہ المصطفیٰ نے کہا ہے کہ اسرائیل اب تک شام کے مختلف علاقوں پر قابض ہے، جس کی وجہ سے ہمارا ابراہیمی معاہدے میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شام کے وزیراطلاعات نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب تک اسرائیل شام کے مختلف علاقوں بشمول گولان کی پہاڑیوں پر قابض ہے جب تک ہمارا اس معاہدے میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں ہے۔
یہ بات انہوں نے شامی صدر کے اس کے بیان کے تناظر میں کہی ہے جس میں شامی صدر نے کہا تھا کہ ابھی ان معاملات پر مذاکرات کے لیے مناسب وقت نہیں آیا ہے اور یہ بات ابھی بہت قبل از وقت ہے۔
قبل ازیں شامی صدر کے دورہ واشنگٹن کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس خواہش کا اظہار کیا گیا تھا کہ شام ابراہیمی معاہدے کا حصہ بن جائے۔