کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی جنگی جنون، اسرائیلی ٹیکنالوجی پر مبنی مقامی ساختہ PULS راکٹ سسٹم حاصل کر لیا۔ 300کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت،بھارتی فوج اور نِبے کے درمیان 100ارب روپے کا معاہدہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے اپنی طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کیلئے مقامی کمپنی نِبے (NIBE) کے ساتھ 29.3 ارب بھارتی روپے (100ارب پاکستانی روپے) کا معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت جدید ملٹی پل راکٹ لانچر (MRL) فراہم کیا جائے گا۔