لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل نے کے پی کے وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی کی کراچی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دستور بھی ہے اور ہماری تہذیب و تمدن کا بھی تقاضہ ہےکہ گھر آئے مہمان کا خوش دلی سے استقبال کرو اور اس کے آنے پر خوشی کا اظہار کرو، ایم کیو ایم نے ہمیشہ سیاسی میدان میں اپنے مخالفین کا خوش دلی سے خیرمقدم کیا ہے۔