• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بغیر انٹرنیٹ موبائل فونز صارفین کی تعداد 4؍ کروڑ

اسلام آباد ( زبیر قصوری ) پاکستان میں بغیر انٹرنیٹ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 4؍ کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستانی موبائل فون کمپنیوں نے چین سے 2؍ کروڑ 82 لاکھ سے زائد موبائل فون مکمل حالت میں درآمد کیے جبکہ ایک کروڑ دس لاکھ 74000 سے زائد موبائل فون چین سے پارٹس کی صورت میں اسمبل کیے گئے۔ اتھارٹی کے اعدادوشمار کے مطابق 2019 ء میں سب سے زیادہ موبائل فون پاکستان میں مینوفیکچر یا سمبل کرنے کا رجحان رہا، موبائل فون کمپنیوں نے جو پارٹس کی صورت میں موبائل فون منگوائے وہ زیادہ تر آزاد کشمیر کے علاقہ میرپور میں مینوفیکچر کیے گئے اس کی بنیادی وجہ آزاد کشمیر میں ٹیکس کی چھوٹ بتائی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دو درجن سے زائد موبائل فون کمپنیوں نے پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ کرنے کا حکومت سے اجازت نامہ لیا ہے اس میں سے صرف چند کمپنیاں ہی موبائل فون مینوفیکچرنگ کر رہی ہیں ۔ روزنامہ جنگ کے رابطہ کرنے موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں نے بتایا ہے کہ مقامی طور پر موبائل فون مینوفیکچرنگ کرنے کے رجحان میں گزشتہ کئی برسوں سے اضافہ ہوا ہے اور اس سے نجی شعبے کہ ہزاروں لوگوں کو روزگار بھی میسر ہوا ہے۔
تازہ ترین