• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی این سی اسکواش: طیب اسلم اور ایوان یون فائنل میں پہنچ گئے

سی این سی اسکواش: طیب اسلم اور ایوان یون فائنل میں پہنچ گئے


پاکستان کے طیب اسلم اور ملائشیا کے ایوان یون چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

ٹائٹل کے لیے مقابلہ کل ہو گا، کمانڈر پاکستان فلیٹ مہمان رئیر ایڈمرل آصف مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

پاکستان نیوی روشن خان، جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پر جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ملائشیا کے ایوان یون نے مصرکے میزان جمال کو 36 منٹ میں 0-3 سے ہرا دیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے نیشنل چیمپئن طیب اسلم کا مقابلہ ہانگ کانگ کے ہنری لیونگ سے ہوا، طیب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 0-3 کی کامیابی کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

20 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپئن شپ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ ایوان یون اور پاکستان کے طیب اسلم مد مقابل ہوں گے، فائنل کی تقریب تقسیم انعامات میں کمانڈر پاکستان فلیٹ مہمان رئیرایڈ مرل آصف مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

تازہ ترین