• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور اتحادیوں کی سوچ ایک جیسی ہے، شفقت محمود

حکومت اور اتحادیوں کی سوچ ایک جیسی ہے، شفقت محمود


وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت اور اتحادیوں کی سوچ ایک جیسی ہے، کچھ خدشات ہیں جن کو دور کرلیا جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے محمود بوٹی کے نزدیک لاہورایسٹرن بائی پاس کا افتتاح کیا ، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور ایسٹرن بائی پاس کھلنے سے سیالکوٹ اور دیگر شہروں کو جانے اور آنے والوں کو سہولت ہوگی ۔

شفقت محمود کا کہناتھاکہ سیالکوٹ لاہور ایسٹرن بائی پاس پر 11بلین روپے لاگت آئی ہے، اس کی تعمیر مکمل ہونے سے مشرقی لاہورسے سیالکوٹ اوردیگر شہروں کو جانے والوں کو آسانی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے مل کر اتحادی حکومت بنائی ہے، کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر اکٹھے نہیں ہوئے، پاکستان کی تاریخ میں اتحادی حکومت میں ہمیشہ مسائل پیش آتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم کے بغیر نوازشریف کا علاج نہ ہونے کی منطق بڑی عجیب ہے۔

بائی پاس کے افتتاح کےموقع پر چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بتایا کہ 17کلو میٹر طویل ایسٹرن بائی پاس پاکستان کا پہلا ہائی سپیڈ انٹر چینج ہے ۔

تازہ ترین