آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ یکم رجب المرجب 1441ھ 26؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ہماری اداکارائیں ہالی ووڈ کلچر کیوں اپنا رہی ہیں؟ سنگیتا

سنگیتا کی نوجوان اداکاراؤں پر تنقید


پاکستان کی نامور اور سینئر اداکارہ و فلمساز سنگیتا کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکارائیں اپنی ثقافت چھوڑ کر مغربی طرز کو اپنا رہی ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اور سینئر اداکارہ و فلمساز سنگیتا نے اپنے حال ہی میں دیے جانے والے انٹرویو میں پاکستانی اداکارؤں کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اداکارائیں اپنی ثقافت چھوڑ کر ہالی ووڈ کی ثقافت اپنا رہی ہیں۔

انٹرویو کے دوران سنگیتا سے سوال کیا گیا کہ ’کیا ایک اچھی اداکارہ بننے کے لیے نامناسب لباس پہننا ضروری ہے؟‘

اِس سوال کے جواب میں سنگیتا نے کہا کہ ’نہیں ایک اچھی اداکارہ بننے کے لیے سب سے ضروری آپ کی اداکاری ہے، آپ کو صرف اپنے اداکاری پر توجہ دینی چاہیے ۔‘

اداکارہ و فلمساز نے کہا کہ ’ہمارے دور میں جب ہم فلموں میں کام کرتے تھے تو ہمارے لیے ایک خاتون ہوتی تھی جو کردار کے حساب سے ہمارے لباس ڈیزائن کرتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوتا ہے، آج کے دور میں کردار کے حساب سے کپڑے نہیں ہوتے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں جب ایوارڈ شو میں نوجوان اداکاراؤں کو دیکھتی ہوں تو مجھے بہت عجیب محسوس ہوتا ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’آج کی اداکاراؤں کو دیکھ کر میں سوچتی ہوں کہ آپ ہالی ووڈ کو کیوں کاپی کر رہی ہیں، آپ اپنا کلچر، پاکستانی طرزِ لباس اپنائیں۔‘

سنگیتا نے پاکستانی اداکارؤں کے لیے کہا کہ’اگر آپ چوڑی دار پجامہ، شلوار قمیض، لمبی فراک اور بڑے دوپٹے پہنیں تو دیکھیں کہ آپ کتنی حسین لگیں گی۔‘

اُنہوں نے اداکارؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’آپ پاکستانی طرز کے لباس پہننے کے بجائے چھوٹی چھوٹی اور نامناسب میکسیاں پہن کر آتی ہیں جو مجھے بلکل اچھا نہیں لگتا ۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’آپ اپنا کلچر چھوڑ کر دوسروں کا کلچر اپنا رہی ہیں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید