مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف مارچ کے پہلے ہفتے تک واپس آجائیں گے۔
رانا ثناءاللّٰہ نے جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں شہباز شریف کی واپسی سے متعلق گفتگو کے دوران کہا ہے کہ شہباز شریف مارچ کے پہلے ہفتے تک واپس آجائیں گے اور واپس آکر پارٹی کی بھرپور طریقے سے قیادت کریں گے۔
رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا واحد حل ہے کہ عوام سے رجوع کیا جائے، ان حالات میں ضروری ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن کئے جائیں۔
نہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی خاموشی کو ہر گز کمزوری نہ سمجھا جائے، آنے والے دنوں میں اپوزیشن مشترکہ طور پر کہے گی مڈٹرم الیکشن ضروری ہیں۔
رانا ثناءاللّٰہ نے حکومت کی معاشی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں موجودہ حکومت معیشت سنبھال رہی ہے ملک نہیں چل سکتا۔