• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش ٹیم کے کپتان مومن الحق شکست پرمایوس


بنگلا دیش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق کا کہنا ہے کہ بری پرفارمنس پر شرمندگی ہے، ٹیم میں کافی بہتری کی ضرورت ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلا دیش ٹیم کے کپتان مومن الحق نے کہا کہ میچ میں پاکستان نے بہت عمدہ بولنگ کی اور ہمیں آؤٹ کلاس کردیا۔

مومن الحق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میں جیت کے لیے لمبی پارٹنر شپ کی ضرورت تھی جو نہ بن سکی ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ پاکستان کا مستقبل ہے ۔

اس موقع پر بنگلا دیش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق نے کہاکہ ہماری انڈر 19 ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا ہے میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں

ان کا کہنا تھا کہ انڈر 19 ٹیم سے سیکھنا چاہیے ، انہوں نے بہت اچھا کم بیک کیا ہے۔

تازہ ترین