آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

٭٭…مظہر جاوید حسنؔ، میر پور…٭٭

انوکھی مدھ بھری باتیں کروں گا

ستاروں سے تِری باتیں کروں گا

نویلی دھوپ آنگن میں اُترے

مہکتی رات کی باتیں کروں گا

تِری آنکھوں کو دیکھوں گا برابر

سمندر میں دُھلی باتیں کروں گا

ذرا سانسوں کا طوفان تھم تو جائے

ہوا سے میں تِری باتیں کروں گا

مجھے حق بات کہنا آگیا ہے

سرِ محفل کھری باتیں کروں گا

سمندر ہوں خموشی میرا مسلک

اگر بولا، بڑی باتیں کروں گا

سنڈے میگزین سے مزید