• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: چینی ہوٹل میں روبوٹ کھانا پہنچانے لگے

کورونا وائرس: چینی ہوٹل میں روبوٹ کھانا پہنچانے لگے



چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کی نئی قسم نے تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

چین کے شہرہینگ ژوکے ایک ہوٹل میں خطرناک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے روبوٹ کی مدد لی گئی اور روبوٹ کے ذریعے ہوٹل میں موجود سیاحوں کو کھانا و دیگر ضروری اشیاء پہنچائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ چین ایک نئی وبا کا شکار ہے جس کی علامات نمونیا سے ملتی جلتی ہیں لیکن اس بیماری کی وجہ ایک نیا وائرس ہے جس کا تعلق کورونا قسم کے وائرس کے خاندان سے ہے۔

چین میں اب تک اس وائرس سے908اموات ہوچکی ہیں جبکہ 40ہزارسے زائد افراد اب تک اس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ووہان شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے ہیں اوریہاں رہنے والا کوئی فرد بھی اس شہر سے باہر نہیں جاسکتا، جبکہ بیرونِ شہر سے آنے والی امدادی ٹیموں کو بھی خصوصی حفاظتی اقدامات اختیار کرنے اور خصوصی لباس پہننے کے بعد ہی اس علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے ۔

تازہ ترین