آپ آف لائن ہیں
جمعہ9؍ شعبان المعظم1441ھ 3؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

آسٹریلیا: سانپ کے بارے میں معلومات دیتی رپورٹرخوفزدہ ہو گئی

آسٹریلیا: سانپ کے بارے میں معلومات دیتی رپورٹرخوفزدہ ہو گئیں۔


براہِ راست نشریات کے دوران بعض اوقات ایسے دلچسپ واقعات پیش آتے ہیں کہ خبر دینے والے خود خبر کا حصہ بن جاتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی معاملہ ایک نشریاتی ادارے کی خاتون صحافی کے ساتھ پیش آیا۔

جی ہاں، آسٹریلوی نیوز چینل کی خاتون صحافی ریپٹائل سینٹر میں سانپ کی حفاظت اور اس سے متعلق ناظرین کو معلومات دے رہی تھیں۔

انھوں نے اس موقع پر سانپ کو محفوظ قرار دیتے ہوئے اپنے کندھے اور گردن کے گرد ایک سانپ کو لپیٹ رکھا  تھا کہ اس دوران سانپ نے ایک دم مائیک پر حملہ کردیا اور یوں خاتون رپورٹر کی ڈر کے مارے چیخیں نکل گئیں۔

یوں بہادری ظاہر کرتی لیکن سانپ سے ڈرتی خاتون رپورٹر کے انداز پر وہاں موجود افراد ہنسنے پر مجبور ہوگئے جبکہ ناظرین بھی مسکرائے بغیر رہ نہ سکے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید