حکومت اور اپوزیشن کے رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے بلاول بھٹو کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو چھوٹا آدمی کہہ کر مخاطب کرنے کی مذمت کی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ جو اقتدار میں جعلی کمپنیاں بنا کر اپنے خاندان کو نوازے وہ ان کی نظر میں بڑا آدمی ہے، اس معیار پر تو صرف آصف زرداری اور بلاول ہی پورے اتر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم، حکومتی معاشی اور سیاسی پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔