• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‎ملک کا معاشی قتل مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، شہباز شریف

‎ملک کا معاشی قتل مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، شہباز شریف


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقائد حزب اختلاف شہباز شریف نے معاشی خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا معاشی قتل مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت معیشت کی گاڑی کو اندھے ڈرائیور کی طرح ریورس میں چلارہی ہے،جبکہ وزیراعظم ہاؤس کو چوروں کی پناہ گاہ میں بدل دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ ملک کو عوام کے معاشی قتل گاہ میں بدل دیا گیا ہے، جبکہ آٹا اور چینی ایک چور وزیراعظم کی سرپرستی میں محفوظ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بےقصور تاجروں کو جیلوں میں بند کیا جارہا ہے اور پاکستان کو دانستہ طور پر معاشی دیوالیہ پن کی طرف دھکیلا جارہا ہے جبکہ معیشت کی تباہی سے پاکستان کی سالمیت اندر سے کھوکھلی ہو رہی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صحت مند ہوتی، دوڑتی معیشت کو کرپٹ ٹولے نے تباہ کردیا جبکہ سود کی شرح اور بجلی گیس کی قیمتیں بڑھا کر عوام کا معاشی قتل عام کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 11 ہزار ارب قرض ملک کو معاشی بیڑیوں میں جکڑنے کے لیے لیا گیا ہے۔

تازہ ترین