• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کیمپ کے بعد اب پریکٹس میچز میں مصروف

لاہور قلندرز کیمپ کے بعد اب پریکٹس میچز میں مصروف


پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی مقبول ترین فرنچائز لاہورقلندرز پریکٹس کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں میچز کھیل کر نوجوانوں میں جوش وخروش پیدا کرنے میں مصروف ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے تیار ہیں، جبکہ طالب علموں کا کہنا ہے  کہ من پسند ٹیم کو کھیلتا دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔

پی ایس ایل کے آغاز میں اب چند دن باقی رہ گئے ہیں ۔ کھلاڑیوں کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ پی ایس ایل کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑی ٹریننگ کیمپ کے بعد ان دنوں پریکٹس میچز کھیلنے میں مصروف ہیں۔ میچز کھیلنے کے لیے تعلیمی اداروں کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ یوتھ میں کھیل اور پی ایس ایل کے حوالے سے جوش و خروش پیدا کیا جا سکے۔

طالب علموں کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز اپنے شہر کی ٹیم ہے، کھلاڑیوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی، پی ایس ایل میں سپورٹ لاہور قلندرز کے ساتھ ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کمار سنگاکارا کی قیادت میں آنے والی ایم سی سی کی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

تازہ ترین