• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلٹی اسٹورز پر کسی چیز کی قیمت تبدیل نہیں کی، عمر لودھی

یوٹیلٹی اسٹورز پر کسی چیز کی قیمت تبدیل نہیں کی، عمر لودھی


منیجنگ ڈائریکٹر( ایم ڈی ) یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر کسی چیز کی قیمت تبدیل نہیں کی۔

میڈیا سے گفتگو میں عمر لودھی نے کہا کہ چینی 68 روپے فی کلو تھی اور آج بھی 68 روپے فی کلو ہے، مارکیٹ میں دیکھیں تو چینی کی قیمت 85 سے 86 روپے کلو ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 76 تا 77 روپے فی کلو ہے، یوٹیلٹی اسٹور پر چینی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے۔

ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹوز نے کہا کہ 170روپے فی کلو گھی تھا اور اب بھی 170 روپے فی کلو ہے،20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور گھی کی قیمت بڑھانے کی سمری بھیجی تھی وزیراعظم نے قیمت میں اضافے کی سمری مسترد کردی تھی۔

عمر لودھی نے کہا کہ اسٹورز پر دالیں اور چاول مارکیٹ کے مقابلے میں 15 سے 20 روپے سستی ملیں گی۔

تازہ ترین