راولپنڈی(نیٹ نیوز)مسلم لیگ (ن) کی 2 ذیلی تنظیمیں ختم کرنے پر احسن اقبال سے پارٹی رہنما ناراض ہوگئے۔مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال کی جانب سے پارٹی کی 2 ذیلی تنظیموں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف کو ختم کرنے کے نوٹی فکیشن اور سوشل میڈیا پر تشہیر کے معاملے پر کیپٹن (ر) صفدر اعوان، عقیل نجم ہاشمی، چوہدری کاشف نواز رندھاوا، چوہدری سرفراز افضل سمیت درجنوں مرکزی صوبائی اور اوور سیز عہدے داروں نے اپنے استعفے احتجاجاً مسلم لیگ (ن) کی مرکزی و صوبائی قیادت کو ارسال کردیے ہیں ۔