اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ IMF معاہدہ پھاڑ دیا جائے، بات کریں تو گالیاں ملتی ہیں،ٹیکس میں 400ارب کا شارٹ فال ، ملک کا ہر طبقہ پریشان،عوام کا معاشی قتل ہورہا ہے،آپ نالائق ہیں، نااہل ہیں، سلیکٹڈ ہیں آپ حکومت نہیں چلا سکتے، آئی ایم ایف سے دوبارہ معاہدہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے غریب عوام کے حقوق کی سودے بازی کی گئی ہے، وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ مہنگائی نہیں ہوئی کسی اور کا یا آئی ایم ایف کا نمائندہ تو ہو سکتے ہیں لیکن پاکستانی عوام کا نہیں۔