لاہور(نمائندہ خصوصی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے مولانا فضل الرحمان کا راز فاش کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنا ختم کرنے کے معاہدے کی بات امانت ہے بتاکر خیانت نہیں کرسکتا۔
گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگو میں چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ دھرنا ختم کرنے کے معاہدے کی بات امانت ہے۔ مولانا فضل الرحمان ملیں گے تو پھر راز فاش کرنے کے بارے میں پوچھوں گا۔
امانت کا راز فاش کرکے خیانت نہیں کر سکتا۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہاکہ حکومت اپنا کام کرے، اپوزیشن تحریک کو کوئی نہیں پوچھتا۔
اپوزیشن کا کام ہی ایوان کے اندر اور باہر شور شرابہ کرنا ہے جبکہ حکومت کا کام عوام کو ریلیف دینا ہے۔