• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی وزرا کیوں نیب کی ترجمانی میں پیش پیش رہتےہیں، مصطفیٰ نواز

حکومتی وزرا کیوں نیب کی ترجمانی میں پیش پیش رہتےہیں، مصطفیٰ نواز


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب وضاحت کریں حکومتی وزرا کیوں نیب کی ترجمانی کے لیے پیش پیش رہتےہیں، یہ ترجمان خود ساختہ ہیں یا کسی کے کہنے پر ایسا کرتےہیں۔

مصطفی نواز کھوکھر نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن سیاسی ایونٹس کے حوالے سے مضحکہ خیز رہا، شہزاد اکبر نے بلاول سے متعلق جو باتیں کیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان بلاول بھٹو نے کا کہنا تھا کہ نیب صرف اپوزیشن کے خلاف ایکشن لیتا ہے، بی آر ٹی اسکینڈل کو کیوں نہیں اٹھایا جا رہا۔

یہ بھی پڑھیے: گرفتار ہوا تو آصفہ بھٹو میری آواز ہوگی، بلاول

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جب کہا کہ آئی ایم ایف ڈیل پر سڑکوں پر نکلیں گے تو ان کو نوٹس آگیا، جی ایس پی پلس کی رپورٹ جاری ہوئی کہ پاکستان میں سیاسی انتقام ہورہا ہے، کیا یورپی یونین بھی اپوزیشن کے ساتھ ملی ہوئی ہے؟

نئے سوشل میڈیا قوانین پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ اب سوشل میڈیا کا بھی گلا بند کرنے چلے ہیں۔ جتنی مرضی پابندیاں لگائیں، ہم عوام تک حکومت کی نااہلیاں پہنچاتے رہیں گے۔ یہ پورے ملک کی آواز ہے کہ اس حکومت کو جانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پبلک آفس ہولڈر نہیں رہے، انہوں نے عوام کا پیسا غبن نہیں کیا، ان کو کس بنیاد پر بلایا گیا؟

مصطفی نواز کھوکھر نے کیا کہ کیا وجہ ہے کہ نیب کے اپنے ترجمان پریس کانفرنس نہیں کرتے، نیب کے اعلامیے جاری نہیں ہوتے، حکومتی وزراء کیوں آکر نیب کی کارروائی بتاتے ہیں، نیب بتائے کہ یہ ترجمان خود ساختہ ہیں یا وہ خود بھیجتے ہیں، نیب بتائے حکومتی وزراء کو کون بتاتا ہے کہ کس کا احتساب ہونے والا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کہا کوئی اور ادارہ ہوتا تو شرم سے اس کا سرجھک جاتا، پورے ملک میں انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں۔

تازہ ترین