• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس کیس، عبدالغنی مجید کی ضمانت منظور

جعلی اکاؤنٹس کیس، عبدالغنی مجید کی ضمانت منظور


 جعلی اکاؤنٹس کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے صاحبزادے عبدالغنی مجید کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10 کروڑ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

عبدالغنی مجید کی ضمانت طبی بنیادوں پر فاضل عدالت کے ججز جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس فیاض احمد جندران پر مشتمل دو رکنی بینچ نے منظور کی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ عبدالغنی مجید اسلام آباد کے اسپتال میں زیرعلاج رہیں گے اور ہر پیشی پر پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ اور آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید اور ان کے صاحبزادے عبدالغنی مجید کو سپریم کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ زرداری کے ایک اور قریبی ساتھی نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی بھی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں۔

اسی کیس میں تشکیل دی گئی جے آئی ٹی میں سابق صدر آصف زرداری اور اُن کی ہمشیرہ فریال تالپور پیش ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین