• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر کا ایوان وزیر اعظم آمد پر پر تپاک استقبال

ترک صدر کا ایوان وزیر اعظم آمد پر پر تپاک استقبال


ترک صدر رجب طیب اردوان کی ایوان وزیر اعظم آمد پر اُن کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی استقبالیہ تقریب کے آغاز میں صدر رجب طیب اردوان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گيا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

وزیراعظم عمران خان اور صدر رجب طیب اردوان نے اپنے وفود کا ایک دوسرے سے تعارف بھی کرایا۔

 واضح رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ  سرکاری دورے پر پاکستان جمعرات کو پہنچے ہیں، نور خان ایئر بیس پر تر ک صدر کا استقبال   وزیر اعظم عمران خان نے کیا۔

رجب طیب اردوان کے ساتھ وزیر تجارت، ٹرانسپورٹ اینڈ انفرا اسٹرکچر اور وزیر امورخارجہ بھی ہمراہ ہیں۔

ترک صدر وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔

نور خان ایئربیس پہنچنے پر ترک صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ وزیر اعظم خود گاڑی ڈرائیو کر کے ترک صدر کو ایئرپورٹ سے لے کر ایوان صدر کے لیے روانہ ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم عمران خان ون آن ون ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین