• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیر خزانہ ساجد جاوید مستعفی


برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کابینہ میں رد و بدل کیا ہے، جس کے بعد پاکستانی نژاد وزیر ساجد جاوید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ساجد جاوید بورس جانسن کی کابینہ میں جولائی 2019 سے بطور وزیر خزانہ کام کر رہے تھے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ساجد جاوید کو اپنی ٹیم کو برخاست کرنے کا حکم ملا جو انہوں نے یہ کہتے ہوئے ماننے سے انکار کر دیا تھا کہ کوئی خود دار وزیر ایسے احکامات قبول نہیں کرسکتا۔

بورس جانسن نے ان کی جگہ پر بھارتی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ رشی سوناک کو وزیر خزانہ مقرر کردیا۔

واضح رہے کہ سات ماہ قبل رشی سوناک ایک جونیئر وزیر تھے۔

ساجد جاوید کو بورس جانسن نے انتخابات جیتنے کے بعد وزیر مقرر کیا تھا۔

تاہم اب ان کے اس استعفے سے متعلق قیاس آرائیاں سامنے آنے لگی ہیں کہ انہوں نے بورس جانسن کے سنیئر ایڈوائزر ڈومینیک کمنگز سے ساتھ تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے یہ عہدہ چھوڑا۔

تازہ ترین