ڈسٹرکٹ جامشورو میں واقع بھولاری ریلوے اسٹیشن کے قریب شاہ حسین ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی۔
ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے سے دو مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثر کر رہی ہیں۔
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر 12 ارب 45 کروڑ کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 15 ویں میچ میں پشاور زلمی نے حیدر آباد کنگز مین کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا رحجان جاری ہے۔ لندن کی بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق یو اے ای مربن کی قیمت میں 21 فیصد تک کمی ہوگئی ہے۔
ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کوجمعرات، جمعہ کو کنٹرول میں رکھ کر محدود پیمانے پر کھول سکتا ہے۔
اس سے قبل ضلعی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کی لیاقت باغ میں جلسے سے متعلق درخواست مسترد کردی گئی تھی۔
اسرائیل کے آرمی چیف جنرل ایزال زامیر نے کہا کہ لبنان میں حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں پر بغیر سمجھوتے کے حملے جاری رکھیں گے،
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو دانشمندی، عزم اور امن کےلیے ثابت قدمی کے ساتھ قیادت کرنے پر فخر ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے معاہدے کو عالمی سطح پر مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ آسٹریا کی اعلیٰ قیادت نے بھی اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔
قومی اسمبلی میں ٓاظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا بھر میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کی جارہی ہے، اپنی قیادت کی بصیرت کو داد دیتا ہوں۔
فرانسیسی اخبارات میں امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر مختلف رپورٹس شائع ہوئی ہیں۔ جن میں سے بعض اخبارات نے فیلڈمارشل سید عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل عاصم ملک کے علاوہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے خصوصی کردار کا ذکر کیا گیا ان میں سے کچھ اہم اخباری کوریج کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
یورپین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا، یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین اور یورپین خارجہ امور کی سربراہ کایا کالس نے علیحدہ علیحدہ پیغامات جاری کیے۔
سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی نمائندوں کو قانون کے مطابق اپنے دائرہ اختیار میں وال چاکنگ اور بینرز ہٹانے کا حکم دیدیا ہے۔
چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہاہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ یہ ایک نہایت اہم اور مثبت پیش رفت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا اور خطے کے نجات دہندہ کے طور پر سامنے آیا ہے۔