• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پندرہویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز


پندرہویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز ہوگیا۔ ریلی کے پہلے دن ڈرائیورز کی گاڑیوں کی ٹیکنیکل چیکنگ اور رجسٹریشن کے بعد کوالیفائنگ راؤنڈ ہوا۔

جیپ ریلی کا آغاز قلعہ دراوڑ میں ہوا، ریلی کے لئے پانچ سو کلو میٹر کا ٹریک بنایا گیا ہے جس میں نادر مگسی، صاحبزادہ سلطان سمیت ملک بھر سے منجھے ہوئےڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں۔

جیپ ریلی کے پہلے روز 125 گاڑیوں کی ٹیکنیکل چیکنگ کے بعد رجسٹریشن کی گئی، رجسٹریشن کے بعد ساڑھے چار کلو میٹر ٹریک پر کوالیفائنگ راؤنڈ ہوا۔

جیپ ریلی انتظامیہ کے مطابق کوالیفائنگ راؤنڈ میں پہلے نمبر پر آنے والا ریسر ہی دوسرے روز مین کیٹیگری یعنی پریپئرڈ کلاس کے پہلے مرحلے میں سب سے پہلے روانہ ہوگا۔

جیپ ریلی کے پہلے مرحلے میں ڈرائیور 280 کلو میٹر پر اپنی گاڑیاں دوڑائیں گے، جبکہ دوسرا اور فائنل مرحلہ 220کلو میٹر ٹریک پر اتوار کو مکمل کیا جائے گا۔

جیپ ریلی میں خواتین کیٹیگری کا مقابلہ ہفتے کے روز ہوگا، جس میں سلمیٰ خان، تشنا پٹیل سمیت دیگر ماہر خواتین ڈرائیورز 220 کلو میٹر ٹریک پر ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کریں گی۔

پندرہویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے موقع پر صحرائے چولستان میں ٹریڈ میلے کا بھی افتتاح کیا گیا، جس میں مختلف ثقافتی اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

تازہ ترین