• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن یادیو پر بننے والی فلم ’ڈھائی چال‘ کا ٹیزر جاری

کلبھوشن یادیو پر بننے والی فلم ’ڈھائی چال‘ کا ٹیزر جاری


کراچی(ایجنسیاں) بھارتی دہشت گرد اور را کے حاضر سروس اہلکار کلبھوشن یادیو پر بننے والی پاکستانی فلم ’ ’ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ تیمور شیرازی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ ایک منٹ 16 سیکنڈز کے ٹیزر میں بھارتی جاسوس کو بلوچستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔’ڈھائی چال‘ کی عکس بندی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہے جس میں معروف اداکار شمعون عباسی ، عائشہ عمر ،ہمایوں اشرف اور عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر اداکار اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ فرحین چوہدری کی تحریر کردہ بلوچستان کے حالات اور حقیقی واقعے پر مبنی اس فلم میں شمعون عباسی بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر ڈاکٹر عرفان اشرف ہیں اور فلم رواں سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین