• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر اداکارفہمید احمد خان انتقال کر گئے

اسلام آباد (ایجنسیاں) سینئراداکار فہمید احمد خان انتقال کر گئے۔ اداکارہ و ہدایت کارہ انجلین ملک نے سوشل میڈیا پر فہمید احمد خان کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ان کی سیریز’’کتنی گرہیں باقی ہیں‘‘ کی کوئی قسط ایسی نہیں تھی جس میں فہمید احمد خان نہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے انہیں جب بھی کال کی انہوں نے انکار نہیں کیا، فہمید احمد خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور بعد میں اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا، ان کی وفات کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ انھیں گلستان جوہر کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، فلم ریڈیو اور اسٹیج کے فنکاروں نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین