آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ24؍ جمادی الثانی 1441ھ 19؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سابق آسٹریلین کرکٹر مائیکل کلارک کی طلاق

سڈنی (جنگ نیوز) آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے اپنی اہلیہ کیلے لی سے راہیں جدا کر لیں۔ مائیکل کلارک نے 2012 میں کیلے لی سے شادی کی تھی جن سے ان کی چار سالہ بیٹی کیلسے کلارک بھی ہے۔ 

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل کلارک گزشتہ چند ماہ سے اپنی اہلیہ سے علیحدہ رہ رہے تھے ۔ اب دونوں کی راہیں جدا ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

دونوں کے درمیان 4 سالہ بیٹی کی کفالت کے لیے عدالت جائے بغیر معاہدہ بھی ہو چکا ہے۔دی آسٹریلیا کی رپورٹ کے مطابق علیحدگی کا معاہدہ 4 کروڑ ڈالر میں طے پایا ہے۔

اسپورٹس سے مزید