• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ آئین پاکستان کا جلسہ 23 کی بجائے 27 فروری کو ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن جماعتوں کی صوبائی رہبر کمیٹی سندھ کا اہم اجلاس کراچی میں جے یوپی کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شاہ محمد اویس نورانی کی رہائشگاہ بیت الرضوان میں رہبر کمیٹی سندھ کے صوبائی کنوینئر علامہ راشد محمود سومرو کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں جے یوآئی کے محمد اسلم غوری، مولانا عبدالکریم عابد، ڈاکٹر نصیر الدین سواتی، مولانا محمد غیاث ، سمیع سواتی ، جے یوپی کے مفتی محمد غوث صابری، مستقیم نورانی، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے محمد اشرف قریشی، پشتونخواہ میپ کے نذیر جان ، نیشل پارٹی کے عبدالمجید ساجدی، قومی وطن پارٹی کے سردار احمد نواز، عبدالقیوم ایڈوکیٹ ودیگر رہنماء شریک تھے، اجلاس کے بعد مولانا راشد محمود سومرو، مولانا شاہ اویس نورانی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23فروری کو کراچی میں منعقد ہونے والا تحفظ آئین پاکستان جلسہ عام پی ایس ایل میچز کے انعقاد کی وجہ سے 27 فروری کو اسلامیہ کالج نزد مزار قائد کراچی پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اپوزیشن میدان میں ہے اپوزیشن کی تحریک تیسرے مرحلے میں داخل ہونے جارہی ہے، تحفظ آئین پاکستان کے نام سے تحریک ہوگی، 20 سے 23 فروری تک پی ایس ایل میچز کی وجہ سے ہم سیاسی سرگرمی نہیں کررہے ہیں۔
تازہ ترین