• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں جعلی ڈومیسائل کے حامل ملازمین کیخلاف تحقیقات کیلئے کمیشن قائم ہوگا،وزیر اعظم کی خالد مقبول کو یقین دہانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے خالد مقبول صدیقی کو یقین دہانی کروائی ہےکہ سندھ میں جعلی ڈومیسائل کے حامل ملازمین کیخلاف تحقیقات کیلئے کمیشن قائم ہوگا،گزشتہ روز عمران خان سے کنوینر ایم کیو ایم نے ملاقات کی جس میں ترقیاتی کام و پیکیج اور متحدہ کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ استعفیٰ واپس لینے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ جمعرات کو اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات میں خاصی مثبت پیش رفت ہوئی ہے، تاہم انہوں نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سے اپنا استعفی واپس نہیں لیا ،ان کا کہنا ہے کہ معاملات میں بہتری آ رہی ہے۔

تازہ ترین